10 ستمبر 2013 - 19:30
حکومت کو پھرپور عوامی حمایت حاصل ہے

شام کے صدر بشاراسد نے کہا ہے کہ ان کے سياسي نظام کو اس ملک کے عوام کي پوري حمايت حاصل ہے ۔

ابنا: شام کے صدر بشاراسد امريکا کے  بلومبرگ ٹيلي ويژن چينل  سے اپني گفتگو ميں شام کے بحراني حالات کے مقابلے ميں شام کے عوام اور حکومت کي استقامت و پائمردي کي طرف اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ شام کي حکومت نے عوام کي بھرپور حمايت کي بدولت اپنے ملک اور اقتدار اعلي کا دفاع کيا ہے ۔ شام کے صدر نے امريکا کے ذريعے عالمي قوانين کو نظر انداز کئے جانے کو تشويشناک قرارديتے ہوئے کہاکہ شام ميں امريکا کي کسي بھي قسم کي فوجي مداخلت کا مطلب القاعدہ اورشام ميں سرگرم  اس سے وابستہ دہشت گرد گروہوں منجملہ النصرہ کي براہ راست تقويت ہوگي ۔بشار اسد نے شام پر امريکا کے ممکنہ حملے کے وسيع تر نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ يہ حملہ فقط شام تک محدود نہيں رہے گا بلکہ پورے خطے کے لئے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں کے ۔شام کےصدر نے کہاکہ کيميائي ہتھيار دہشت گرد گروہوں اور شام مخالف عناصر نے استعمال کئے ہيں۔ انہوں نے کہاکہ مسلح دہشت گرد گروہوں نے کيميائي ہتھياروں کا استعمال کرکے شام کے بے گناہ شہريوں کا قتل عام کيا ہے ۔ بشاراسد نے کہا کہ شام کے دشمن کيميائي ہتھياروں کے استعمال کے مسئلے کو دہشت گردوں کے حق اور شام کي حکومت کے خلاف بہانے کے طور پر اٹھارہےہيں اور اس ملک ميں براہ راست مداخلت کي کوشش کررہے ہيں ۔ شام کے صدر نے کہا کہ امريکا اور تيل کے ڈالر رکھنےوالے ممالک منجملہ سعودي عرب قطر اور اسي طرح ترکي شام ميں مداخلت  کرکے بحران کو طول دے رہے ہيں ۔شام کےصدر نے کہا يہ ممالک شام ميں سرگرم دہشت گردوں کي مالي اور اسلحہ جاتي مدد اور دہشت گردوں کو شام ميں بھيج کر شام کے بحران کو مزيد پيچيدہ بنارہے ہيں اور اس وقت بھي شام پر ممکنہ حملے کے لئے مغرب کي پيٹھ ٹھونک رہے ہيں اور کوشش کررہے ہيں کہ جيسے بھي ہو شام کي حکومت کو گراديں ۔ شام کےصدر نے اپنے ملک کي فوج کي توانائيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ شام کي فوج شامي عوام سے تشکيل پائي ہے اور اگر آج شام کي حکومت پوري قوت و اقتدار کے ساتھ قائم ہے تو اس کي وجہ عوامي حمايت ہے ۔...../169